498

ایس ایم ایس کے ذریعے جعلی کالز اور میسج رپورٹ کرنے کا آسان طریقہ

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی سپام کالز اور میسجز کی روک تھام کے لیے کافی کام کر رہا ہے۔عدالتی احکامات کے بعد پی ٹی اے اب جعلی فون کالز اور میسجز کی روک تھام  کےلیے آسان طریقے متعارف کرا رہا ہے۔
صارفین اب سپام کالز اور میسجز کو صرف ایک میجسج سے رپورٹ کر سکتے ہیں۔ میسج کو رپورٹ کرنے کے لیے صارفین کو 9000 پر ایک میسج بھیجنا ہوگا۔
ایس ایم ایس کے ذریعے سپام کالز اور میسج کو رپورٹ کرنا کافی آسان ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق صارفین کو میسج میں سپامر کا فون نمبر ٹائپ کرنے کے بعد آنے والا میسج پیسٹ کر کے میسج کو 9000 پر بھیجنا پڑے گا۔ پی ٹی اے نے ہدایت کی ہے کہ صآرفین جعلی فون کالز کرنے والوں یا ایس ایم ایس بھیجنے والوں کے نمبر اپنے موبائل میں بھی بلاک کر دیں۔
پی ٹی اے کے چیئرمین کو 19 جولائی کو ایک مقدمے کی سماعت میں پیش ہوکر ہائی کورٹ کو سپامر کے خلاف لیے جانے والے اقدامات کی تفصیل بتانی ہے۔ اگر ان اقدامات سے عدالت مطمئن نہ ہوئی تو عدالت ایگزیکٹیو پر جرمانہ بھی کر سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں