578

یونیورسٹی ۱ٓف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز سب کیمپس میں جدیدطبی سہولیات سے ۱ٓراستہ قرنطینہ سنٹر قائم

جھنگ میں کورونا وائرس سے نمٹنے اور مشتبہ مریضوں کی مکمل سکیننگ و علاج معالجہ کیلئے شہر سے باہر یونیورسٹی ۱ٓف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز سب کیمپس میں جدیدطبی سہولیات سے ۱ٓراستہ قرنطینہ سنٹر قائم کردیا گیا

،ڈاکٹرز، لیڈی ڈاکٹرز سمیت معاون عملہ تعینات، میڈیکل ہیلتھ سٹاف صبح، شام،رات کی تین شفٹوں میں مسلسل 24 گھنٹے فرائض سر انجام دے گا،سی ای اوہیلتھ براہ راست نگرانی رکھیں گے، ابھی تک جھنگ میں کورونا کا کوئی مریض سامنے نہیں ۱ٓیا، واحد مشتبہ خاتون کو ٹیسٹ نیگیٹو ۱ٓنے پر ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا

جھنگ میں کورونا وائرس سے نمٹنے اور مشتبہ مریضوں کی مکمل سکیننگ و علاج معالجہ کیلئے شہر سے12 کلومیٹر باہرچناب کالج روڈ/چنیوٹ روڈ پر محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے یونیورسٹی ۱ٓف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز سب کیمپس میں جدیدطبی سہولیات سے ۱ٓراستہ قرنطینہ سنٹر قائم کردیا گیاہے جہاں ڈاکٹرز، لیڈی ڈاکٹرز سمیت معاون عملہ کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے جبکہ مذکورہ میڈیکل ہیلتھ سٹاف صبح، شام،رات کی تین شفٹوں میں مسلسل 24 گھنٹے فرائض سر انجام دیگانیزسی ای او ہیلتھ جھنگ براہ راست کورنٹائن قرنطینہ سنٹرکی نگرانی رکھیں گے تاہم ابھی تک جھنگ میں کورونا کا کوئی مریض سامنے نہیں ۱ٓیااور واحد مشتبہ خاتون کوبھی ٹیسٹ نیگیٹو ۱ٓنے پر ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیاہے۔چیف ایگزیکٹو ۱ٓفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جھنگ ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی نے اتوار کے روز میڈیا کوضلع جھنگ میں کورونا سے بچاؤ کے حوالے سے کئے گئے احتیاطی، حفاظتی و تدارکی اقدامات بارے بتایا کہ اگرچہ عالمی وبا کوروناوائرس (کووڈ19-)کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے تمام ڈسٹرکٹ و تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں ۱ٓئسولیشن یونٹس کے قیام سمیت بعض روررل و بیسک ہیلتھ سنٹرز پر بھی تمام ممکن انتظامات کئے گئے ہیں تاہم شہر سے 12 کلومیٹر باہر یونیورسٹی ۱ٓف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے سب کیمپس چنیوٹ روڈ میں مین قرنطینہ سنٹر قائم کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس قرنطینہ سنٹر میں صبح کی شفٹ میں صبح 8 بجے سے لیکر دوپہر 2 بجے تک ڈاکٹر عمار میڈیکل ۱ٓفیسر،ڈاکٹر فائزہ کرن وومن میڈیکل ۱ٓفیسر،مسز رابعہ بصری ایس ایچ اینڈ این ایس،مسز اقصیٰ ناز چارج نرس، رفعت بتول ایل ایچ وی،ملک مصطفی ڈسپنسر، مسز کلثوم اخترچوکیدار،محمد ۱ٓصف علی نائب قاصد، ثمر اقبال سینٹری ورکرفرائض سرانجام دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ دوپہر 2 بجے سے شروع ہوکر رات 8 بجے تک جاری رہنے والی دوسری شفٹ میں ڈاکٹر قمر میڈیکل ۱ٓفیسر،احسن خان لودھی ایس ایچ اینڈ این ایس، مسز فردوس خان چارج نرس،فیض اللہ ڈسپنسر،شبانہ نواز مڈ وائف، مختار احمد نائب قاصد، محمد سلیم چوکیدار،عدنان مختار
سنٹری ورکرفرائض کی سرانجام دہی کیلئے موجود ہوں گے۔ سی ای او ہیلتھ جھنگ نے مزید بتایا کہ تیسری و نائٹ شفٹ میں رات 8 بجے سے صبح 8 تک ڈاکٹر محمد ذوالقرنین میڈیکل ۱ٓفیسر، تناز شاہ ایس ایچ اینڈ این ایس،فریحہ ارشدچارج نرس،قیصر عباس ڈسپنسر،مریم سلطان ایل ایچ وی،محمد عابد نائب قاصد، عامر شہزاد چوکیدار اور علی شیر سینٹری ورکراپنے فرائض منصبی کیلئے موجود رہیں گے۔ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی نے بتایا کہ اس وقت جھنگ میں کورونا وائرس کا کوئی مشتبہ مریض موجود نہیں۔انہوں نے بتایا کہ قبل ازیں ایک 45 سالہ خاتون ممتاز بیگم زوجہ محمد اقبال سکنہ بستی مائی ہیر جھنگ کو جو عمرہ ادا کرکے واپس ۱ٓئی تھی نزلہ،زکام،بخار میں مبتلا ہونے کے باعث کورونا کے مشتبہ مریض کے طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ۱ٓئسولیشن یونٹ لایا گیا تھا مگر اللہ کے فضل سے اس کا ٹیسٹ نیگیٹو ۱ٓنے پر اسے ضروری طبی امداد کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ضلع جھنگ میں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام انتظامات مکمل ہیں تاہم شہریوں کو چاہیے کہ وہ حفاظتی، احتیاطی و تدارکی اقدامات پر عمل کرتے ہوئے نہ صرف ہر ممکن پرہیز کو یقینی بنائیں بلکہ غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے سے بھی گریز کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کسی قسم کی مشتبہ علامات ظاہر ہوتے ہی گھریلو ٹوٹکوں کی بجائے فوری قریبی ہسپتال سے رابطہ کیا جائے۔
انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرز و دیگر سٹاف ہر قسم کی تعطیل کے باوجود بھی ڈیوٹیوں پر موجود رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں