589

افسوسناک خبر :دربار عالیہ پیر کوٹ عبدالقادر گیلانی کے سجادہ نشین پیر سید سراج احمد گیلانی بقضائے الہی وفات پاگئے

جھنگ پیرکوٹ دربار عالیہ عبدالقادر گیلانی کے سجادہ نشین پیر سید #سراج احمد گیلانی صاحب اللّه پاک کی رضا سے #وفات پا چکے ہیں۔
گدی نشین دربار حضرت پیر عبدالقادر گیلانی پیرکوٹ شریف اور پیر و مرشد پیر پگاڑا سندھ۔

ان کے بیٹے پیر نبی محبوب گیلانی کی جانب سے اندرون ملک مریدین سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ ملکی صورتحال کے باعث جنازہ میں شرکت نہ کرے… نماز جنازہ بعد از نماز ظہر سہ پہر تین بجے پیر کوٹ میں ادا کی جائے گی

افسوسناک خبر، اہل جھنگ ایک عظیم سیاسی,سماجی اور روحانی پیشوا سے محروم ہو گئی ہے.الحاج پیر سید سراج احمد شاہ گیلانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ پیر عبدالقادر گیلانی پیرکوٹ سدھانہ اس دار فانی سے رحلت فرما گئے ہیں اللہ تعالٰی ان کو جنت میں اعلی مقام دے اور انکے لواحقین اور مریدین کو صبر جمیل عطا فرمائے. پیر صاحب کے پورے ملک میں احترام و عزت تھی انتہائی شریف النفس انسان تھے ان کی پورے پاکستان خصوصا سندھ میں بہت مقام تھا پیر پگاڑا کے وہ پیر تھے اہالیان پاکستان کے لیے گرانقدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ..ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ ان کی وفات پر دلی رنج کا اظہار کرتا ہے..ان کا نماز جنازہ دوپہر تین۔بجے آبائی علاقہ پیرکوٹ سدھانہ میں ادا کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں