173

ایلومونیم فوائل سے وائی فائی سگنلز کو طاقتور بنائیں، حیرت انگیز ویڈیو

کیا آپ کے گھر میں موجود انٹرنیٹ اور وائی فائی کنکشن کی رفتار کم ہوگئی ہے یا سگنلز کی آمد و رفت میں خلل پڑ رہا ہے تو اس کا ایک ایسا آسان اور سستا سا طریقہ کار ہے جس پر عمل کرکے آپ اس پریشانی سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔

کیا آپ اپنے گھر میں وائرلیس راؤٹر کے سگنلز کی طاقت کو بڑھانے کے ٹول تلاش کر رہے ہیں یا وائی فائی سگنلز آپ کو اپنی پسندیدہ ویڈیوز یا فیس بک اسٹیٹس اپ لوڈ کرنے میں دشواری کا سبب بن رہے ہیں؟

اس کیلئے آپ کے گھر میں موجود ایلومونیم فوائل کی شیٹ بہت سی مشکلیں آسان کردیتی ہے، جی ہاں!! آپ اس کی مدد سے حیرت انگیز طور پر وائی فائی سگنل بھی بہتر کرسکتے ہیں۔

تجربے سے معلوم ہوا ہے کہ اپنے وائی فائی سگنل کو بڑھانا ایلومینیم فوائل کے بہت سے دلچسپ استعمالات میں سے ایک ہے جس کے بارے میں شاید آپ کو کبھی علم نہیں تھا۔

کمزور وائی فائی سگنل ایک عام مسئلہ ہے، خاص طور پر اگر راؤٹر کا مقام سگنل وصول کرنے والے آلے سے دور ہے تو ایسے میں وائی فائی سگنل کی طاقت کو طاقت بڑھانے کا ایک اور آسان طریقہ ہے۔

اس کیلئے آپ کو گھر سے باہر بھی جانے کی ضرورت نہیں صرف باورچی خانے کی طرف جائیں اور کچھ ایلومینیم شیٹس اٹھا کر لے آئیں، ایلومینیم کا یہ سستا سا ورق وائی فائی سگنل کی طاقت کو بڑھانے کا کام بہترین انداز میں کرسکتا ہے۔

اس کا طریقہ یہ ہے کہ ایلومینیم ورق کو کئی مرتبہ فولڈ کریں اور راﺅٹر کے انٹینا کے پیچھے کسی اسکرین کی طرح رکھ دیں جس کے بعد سگنلز میں بہتری کو آپ خود محسوس کریں گے۔

جدید ٹیکنالوجی کے ماہر جیمز میک کیوگن کے مطابق راؤٹر کے ارد گرد ایلومینیم فوائل کی شیٹ رکھ کر آپ وائی فائی سگنلز کے بہاؤ کو زیادہ مؤثر طریقے سے تشکیل دے سکتے ہیں۔

ایلومینیم فوائل کا چمکدار حصہ اینٹینا سے آنے والی شعاؤں کی عکاسی کرے گا اور وہاں سے آپ کو بس اپنے گھر کے ان حصوں کی طرف سگنل لے جانے کے لیے فوائل کے گھماؤ کی سمت کو ایڈجسٹ کرنا ہے جہاں آپ کو بہتر انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت ہے (جیسے آپ کا ڈرائنگ روم،، سونے کا کمرہ یا دفتر) وغیرہ۔

ویڈیو دیکھ کر اس طریقے پر عمل کریں

وائی فائی سگنل کو بڑھانے کے لیے ایلومینیم فوائل کا استعمال کیسے کریں؟

پہلا مرحلہ : ابتدا میں مستطیل کی شکل میں ایلومینیم ورق کا ایک ٹکڑا کاٹ کر پھینک دیں۔ آس پاس کے تمام کناروں کو ایک فریم کے بطور ظاہر ہونے کے لئے فولڈ کریں اور اسے وکر کی شکل دیں۔

دوسرا مرحلہ : اپنے راؤٹر کے اینٹینا کے پیچھے ورق کو روکنے اور رکھنے کے لیے کوئی سہارا شامل کریں۔

تیسرا مرحلہ : ایلومینیم ورق سگنل کو اپنے گھر کی منتخب سمتوں میں مرکوز کرکے وائرلیس سگنلز کی عکاسی کرے گا۔

چوتھامرحلہ : اگر آپ کا روٹر دیوار پر لگا ہوا ہے تو آپ ایلومینیم ورق میں سوراخ بناسکتے ہیں اور اینٹینا کے سوراخوں میں ورق ڈال سکتے ہیں۔

پانچواں مرحلہ : ایلومینیم ورق کو اپنے راؤٹر کے پیچھے رکھنے کے بعد آپ وائی فائی سگنل کی طاقت میں تبدیلی کا مشاہدہ کرسکتے ہیں۔

اس طرح آپ اپنے وائی فائی نیٹ ورک کی سگنل کی طاقت میں اضافہ کرسکتے ہیں تاکہ آپ ڈاؤن لوڈ فائلوں کو تیزی سے اپ لوڈ کرسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں