545

بجلی صارفین کے لیے بری خبر سامنے آگئی ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق لاہور بجلی کے بنیادی ٹریف میں اضافے کے بعد ماہانہ 100 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کا بل بڑھ کر 1836 روپے آئے گا۔

لاہور نیپرا نے سو یونٹ استعمال کرنے والوں کا بنیادی ٹیرف 13.4 روپے فی یونٹ سے بڑھا کر 18.36 روپے فی یونٹ کر دیا ہے۔

لاہوراس کے ساتھ 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کا بل ماہانہ بل 3700 روپے سے بڑھ کر 4700 روپے ہو جائے گا کیونکہ ان کا بنیادی ٹیرف 23.91 فی یونٹ ہوگا، 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کا بل 6000 سے 8000 روپے کے درمیان ہوگا جب کہ 400 یونٹ استعمال کرنے والوں کے بل 12300 روپے تک جائے گا، اس کے علاوہ 500 یونٹ استعمال کرنے والوں کے بل 13000 سے 16000 روپے کے درمیان آئے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں