127

دنیا کی نظریں چین کی طرف لیکن چین نے پاکستان کی طرف مدد کا ہاتھ بڑھا دی

کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے چینی یونیورسٹی نے لاہور میں اسپتال کے قیام کا اعلان کر دیا

کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے چینی یونیورسٹی نے لاہور میں اسپتال کے قیام کا اعلان کیا ہے جبکہ چینی یونیورسٹی کی طرف سے کورونا ٹیسٹ کٹس، ماسک اور دستانے بھی دیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا رکھی ہے لیکن یہ وائرس جس ملک سے شروع ہوا یعنی چین نے اس پر قابو پالیا ہے۔
اس وقت پوری دنیا کی نظریں چین پر ہیں لیکن چین نے پاکستان کی جانب جب اپنا ہاتھ بڑھا دیا ہے۔کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے پاک چین دوستی کا ایک اور عملی اقدام سامنے آیا ہے۔گورنر پنجاب چوہدری سرور کی درخواست پر چینی یونیورسٹی نے لاہور میں اسپتال کے قیام کا اعلان کیا ہے۔اس سلسلے میں چوہدری سرور اور چینی قونصل جنرل اور وی یو ایچ ایس کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ، جس میں چین یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر لی سونگ نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ چینی یونیورسٹی کا کورونا ٹیسٹ کٹس ،ماسک اوردستانے عطیہ کرے گی۔چینی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا وفد آئندہ سے لاہور آئے گا۔چوہدری سرور نے مزید کہا پاک چین دوستی دنیا کے لئے مثال ہے، اس تعاون پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔جبکہ پروفیسر لی سونگ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے پاکستان کی بھرپور رہنمائی کریں گے۔
گذشتہ روز چین نے پاکستان میں طبی ماہرین بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔ چینی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ چین پاکستان کو کرونا وائرس سے لڑنے میں مدد کے لئے طبی ماہرین بھیجے گا۔ چین کے نائب وزیر صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں وبا پھیلنے کے فوری بعد روک تھام سے متعلق معلومات شئیر کی۔چین نےویڈیو کانفرنس کے ذریعے پاکستان کو اپنے تجربات سے بھی آگاہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو طبی سامان کی فراہمی کی تیاری کر رہے ہیں۔ چین آئولیشن کے لیے عارضی اسپتال بنانے میں بھی پاکستان کی مدد کرے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں