583

شور کوٹ بلڈنگ سب ڈویژن میں سب انجنیئر ذوالقرنین کی زیر نگرانی ھونے والے کاموں میں گھپلوں کے انکشافات

شور کوٹ بلڈنگ سب ڈویژن میں سب انجنیئر ذوالقرنین کی زیر نگرانی ھونے والے کاموں میں گھپلوں کے انکشافات ذرائع مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
شور کوٹ بلڈنگ سب ڈویژن میں سب انجنیئر ذوالقرنین کی زیر نگرانی ھونے والے کاموں میں گھپلوں کے انکشافات
تفصیلات کے مطابق تحصیل شور کوٹ میں ذوالقرنین سب انجینئر کے زیر نگرانی ھونے والے کاموں میں ٹھیکیداروں سے مل کر گھٹیا کوالٹی کا میٹریل استعمال کروانے کے انکشافات ھوئے ہیں موصوف جھنگ کا رہائشی ھے اور سب ڈویژن شور کوٹ میں تعینات ھے موصوف کبھی شور کوٹ گئے ھی نہیں ہیں جب جانا ھوتا ھے تو موصوف ٹھیکیدار کی گاڑی پر شور کوٹ جاتا ھے اور ٹھنڈی گاڑی میں بیٹھے بیٹھے ھی کام کا معائنہ کرتا ھے بقول اسکے کہ باہر گرمی بہت ھے ذرائع یہ بھی بتا رھے ہیں کہ ذوالقرنین سب انجینئر اپنے SDO اور XEN کو بھی خاطر میں نہیں لاتا ھے اور انکی طرف سے جاری ھونے والی ھدایات کی بھی پروا نہیں کرتا ھے جب موقف کے لیے ذوالقرنین سب انجینئر کے موبائل فون پر کال کی گئی تو انکا نمبر پاور آف تھا جوکہ اکثر ھی پاور آف رہتا ھے موصوف کے ٹھیکیداروں سے گٹ جوڑ کی زندہ مثال یہ ھے کہ اسکی زیر نگرانی ھونے والے اکثر کام ٹھیکیداروں نے مقابلے کے ریٹ بھر کر لیے ھوئے ہیں کیونکہ موصوف پھر انکو ایڈجسٹ کر دیتا ھے عوامی اور سماجی حلقوں نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی چیف سیکریٹری پنجاب صوبائی وزیر مواصلات اور تعمیرات پنجاب صوبائی سیکرٹری مواصلات اور تعمیرات پنجاب کمشنر فیصل آباد ڈویژن فیصل آباد ایس ای بلڈنگ سرکل فیصل آباد اور ڈپٹی کمشنر جھنگ عبداللہ خرم نیازی سے ذوالقرنین سب انجینئر بلڈنگ سب ڈویژن شور کوٹ کے زیر نگرانی ھونے والے کاموں کی اعلیٰ سطحی انکوائری کی اپیل کی ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں