83

عدالت عظمیٰ کا معزز جج بن کرDPO جھنگ کو بلیک میل کرنے والا شخص گرفتار، مقدمہ درج

چند روز قبل ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کے آپریٹر کو ایک کال موصول ہوئی کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے ایک جج DPO سے فوری بات کرنا چاہتے ہیں، DPO عطاء الرحمان کے ٹیلی فون لائن پر آنے پر مذکورہ کال کرنے والے شخص نے اپنا تعارف ایک جسٹس کے طور پر کروایا اور ایک پولیس ملازم کو 15 یوم کی رخصت دینے کو کہا جس کے بعد DPO نے مذکورہ پولیس ملازم کو اپنے دفتر طلب کیا اور اس سے مذکورہ جسٹس بن کے کال کرنے والے شخص کی تفصیلات دریافت کی تو ٹیلی فون کال کا جعلی ہونا ثابت ہوا، مذکورہ پولیس ملازم نے اعتراف کیا کہ اسکے ایک واقف کار شخص فائز علی شاہ کی طرف سے کال کی گئی، اس ضمن میں ٹیلی فون آپریٹر ڈسٹرکٹ پولیس کی مدعیت میں مقدمہ نمبر504/19 مورخہ 15/05/2019 بجرم155-C، 25-D ٹیلی گراف ایکٹ، 420,419 ت پ تھانہ کوتوالی درج کر کے پولیس ملازم کوشامل تفتیش کر کے مزید تفتیش کے لئے مرکزی ملزم فائز علی شاہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ ابتدائی طور پر دریافت ہوا ہے کہ ملزم فراڈ اور بلیک میلنگ جیسے درجنوں دیگر مقدمات میں ملوث رہا ہے، مزید براں DPO عطاء الرحمان نے بااثر ملزم کو بر وقت گرفتار کرنیوالی ٹیم کے لئے انعامات کا اعلان کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں