108

لاہور، جناح ہسپتال سے کورونا وائرس کی تصدیق شدہ مریضہ فرار

خاتون گلشن راوی کی رہائشی تھی، دو دن قبل بغیر بتائے غائب ہو گئی تھی، ایم ایس جناح ہسپتال

لاہور کے جناح ہسپتال سے کورونا وائرس کی تصدیق شدہ مریضہ فرار ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق خاتون کا تعلق گلشن راوی کی رہائشی ہے اور جناح ہسپتال میں کورونا وائرس کا مریض ہونے کی وجہ سے داخل تھی۔ دو دن قبل وہ بغیر کسی کو بتائے غائب ہو گئی تھی۔ ایم ایس کا کہنا تھا کہ مریضہ کے کوائف پولیس کو رپورٹ کر رہے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ ابھی تک فرار مریضہ کے بارے میں کچھ اندازہ نہیں لگایا جا سکا کہ وہ اس وقت کہاں موجود ہے جبکہ دوسری جانب سکیورٹی اداروں کی جانب سے مریضہ کو ڈھونڈنے کا عمل جاری ہے کیونکہ ایک مریضہ مزید لوگوں کو متاثر کر سکتی ہے۔ یاد رہےکہ پاکستان میں اب تک متاثری افراد کی تعداد1102 ہو گئی ہے جبکہ 8 افراد اس کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔
حکومت کی جانب سے اسے روکنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں ملک کےچاروں صوبوں میں مکمل لاک ڈاؤن کر دیا گیا تھا جس پر عمل کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے ملک بھر میں فوج تعینات کر دی گئی تھی تا کہ لوگو ں کو ان کے گھروں سے نکلنے سے روکا جا سکے۔ کورونا وائرس سے بچنے کا یہی ایک طریقہ ہے کہ لوگ ایک دوسرے سے دور رہیں تا کہ یہ مزید نہ پھیلے۔
حکومت کی جانب سے یہ بھی عندیہ دیا گیا ہے کہ اگر حالات بہتری کی طرف نہیں جاتے تو ہمیں کرفیو کی طرف بھی جانا پڑ سکتا ہے، اسی لئے حکومت کی جانب سے عوام سے اپیل کی جا رہی ہے کہ لوگ گھروں میں رہیں اور ایک دوسرے سے ملنے سے اجتناب کریں کیونکہ اسی طرح ہم اس کے پھیلاو کو رروک سکتے ہیں۔ اسی دوران اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس کے مطابق لاہور کے جناح ہسپتال سے کورونا وائرس کی تصدیق شدہ مریضہ فرار ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق خاتون کا تعلق گلشن راوی کی رہائشی ہے اور جناح ہسپتال میں کورونا وائرس کا مریض ہونے کی وجہ سے داخل تھی۔ دو دن قبل وہ بغیر کسی کو بتائے غائب ہو گئی تھی۔ ایم ایس کا کہنا تھا کہ مریضہ کے کوائف پولیس کو رپورٹ کر رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں