171

واٹس ایپ نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی نیا فیچر متعارف کروادیا

واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نئے فیچر کا اضافہ کردیا، اب آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا استعمال کرتے ہوئے لوگ اپنی مرضی کے اسٹیکرز بھیج سکیں گے۔

میسجنگ ایپ کا نیا فیچر بدقسمتی سے تمام فونز پر دستایب نہیں ہوگا، ابھی اس سے صرف آئی فون استعمال کرنے والی صارفین ہی استفادہ حاصل کرسکیں گے۔ اسٹیکر سیکشن کے آپشن میں جا کر وہ مرضی کا اسٹیکر بنا کر اپنے پیاروں کو بھیج سکیں گے۔

میٹا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ یہ ایک تجرباتی ورژن ہے۔ اپلیکشن استعمال کرنے والے افراد ایپ کے اسٹیکر والے حصے میں جاکر ’’کریٹ‘‘ آپشن کا استعمال کرتے ہوئے اس فنکشن سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

’’کریٹ‘‘ کے آپشن میں، آپ کو اسٹیکر کی ٹیکسٹ تفصیلات فراہم کرنے کے لیے کہا جائے گا،پھر ایپلی کیشن مصنوعی ذہانت کے الگورتھم کا استعمال کرتے ہوئے آپ کے ان پٹس کی بنیاد پر متعدد اسٹیکرز تیار کرے گی، جنہیں آپ اپنی چیٹس میں فوری طور پر شیئر کر سکتے ہیں۔
میٹا نے بتایا کہ اسٹیکرز صارف کی فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ہی بنیں گے جب کہ موجودہ نتائج بہترین کہے جاسکتے ہیں کیوں کہ فیچر ابھی جانچ کے مرحلے میں ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ فیچر ابھی بہت ہی محدود صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔ اسے آئندہ آنے والے ہفتوں میں مزید وسعت دی جائے گی اور اینڈرائڈ کا استعمال کرنے والیے صارفین بھی اسے استعمال کرسکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں