84

چاغی، ایران سے وطن واپس لوٹنے والے 279 پاکستانی شہریوں کو تفتان سرحد سے متعلقہ صوبوں کو بھیج دیا گیا

ایران سے وطن واپس لوٹنے والے 279 پاکستانی شہریوں کو تفتان سرحد سے متعلقہ صوبوں کو بھیج دیا گیا۔

پاک ایران سرحدی علاقے تفتان کے تحصیلدار ظہور احمد بلوچ نے اے پی پی کو بتایا کہ مذکورہ افراد کو تفتان سے دس بسوں کے قافلے میں سخت سیکیورٹی میں لے جایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ افراد میں 148 کا تعلق پنجاب، 125 کا تعلق کے پی کے، تین کا سندھ اور تین کا تعلق گلگت سے ہے۔ ان کے مطابق مذکورہ افراد کو متعلقہ صوبوں کی حکام کے حوالے کیا جائے گا جنہیں وہاں قائم کیے گئے قرنطینہ مراکز میں رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں