جھنگ پولیس 24 نومبر2019 ء
*پریس ریلز*
*6 روز قبل جھنگ میں قتل ہونے والی 10 سالہ شازیہ ظفر کا قاتل جھنگ پولیس نے گرفتار کر لیا۔*
جھنگ ڈی پی او جھنگ عطاء الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 6 روز قبل مورخہ19 نومبر 2019 کو پولیس کو ایک بند بوری بچی کی نعش کی اطلاع ملی، اطلاع ملتے ہی فوری طور پر سیف اللہ بھٹی SDPO سٹی سرکل کی زیر نگرانی ہومی سائیڈ انوسٹی گیشن کے ماہرین پہ مشتمل ٹیم کرائم سین پہ بھیجی گئی جس نے انتہائی مہارت سے تمام متعلقہ ثبوت و شواہد اکٹھے کئے اور مقدمہ نمبر 434 مورخہ 19 نومبر 2019بجرم 302/201 ت پ تھانہ سٹی جھنگ درج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کیا۔ کرائم سین کے ارد گرد CCTV کیمروں کی فوٹیجز، جیو فینسنگ اور واقعاتی شہادت کی بنا پر مشکوک افرد کو شامل تفتیش کیا گیا۔دوران تفتیش آصف نامی شخص نے اقبال جرم کر لیا۔ ملزم نے بتایا کہ اس نے مقتولہ شازیہ کو زیادتی کرنے کی نیت سے بہلا پھسلا کر گھر بلایا اور زبردستی زیادتی کرنے کی کوشش کی۔ مزاحمت پہ اس نے بچی کے گلے میں پھندا ڈال کے قتل کر دیا اور نعش کو ایک بوری میں بند کر کے سائیکل پہ لاد کر بائی پاس علاقہ تھانہ سٹی جھنگ میں ایک جگہ پہ پھینک کر چلا گیا۔ پولیس نے وقوعہ میں استعمال ہونے والی بوری، سائیکل، پھندا اور دیگر تمام ثبوت و شواہد اکٹھے کر لئے ہیں اور فرانزک شہادت کو تجزیہ کروانے کے لئے PFSA لاہور بھجوا دیا ہے۔DPO جھنگ عطاء الرحمان نے اس موقعہ پہ کہا ہے کہ بچے سب کے سانجھے ہوتے ہیں اور ان کا استحصال کرنے والے درندوں کو معاشرے سے ختم کر کے دم لیں گے۔ اس حوالے سے ہم مختلف سکولوں اور کالجوں میں آگاہی لیکچرز بھی دے رہے ہیں تا کہ بچے، اساتذہ اور والدین بچوں کے تحفظ بارے عملی اقدامات کریں
*پبلک ریلیشنز آفیسر*
*دفتر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ*