79

گوگل کا مشھور پیمنٹ سسٹم Google Wallet سال 2025 سے پاکستان میں اپنی سروس شروع کرنے والا ہے

گوگل کا مشھور پیمنٹ سسٹم Google Wallet سال 2025 سے پاکستان میں اپنی سروس شروع کرنے والا ہے
یہ انتہائی اہم خبر ہے کیونکہ یہ پاکستانیوں کی مالیاتی لین دین کو آسان ، محفوظ اور ڈیجیٹل بناے گا۔ آئیے جانتے ہیں کہ گوگل والٹ کیا ہے اور اس سے پاکستانی کیا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
گوگل والٹ ایک ایسا سسٹم ہے جو ہمیں کریڈٹ کارڈز، ڈیبٹ کارڈز، اور دیگر پیمنٹ طریقہ کار کو محفوظ طریقے سے آنلائن اسٹور کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ یہ ڈیٹا گوگل والٹ میں محفوظ ہوجاتا ہے پھر ہم اس والٹ کو کسی بھی لین دین یا آن لائن شاپنگ کے لیے اپنے بینک کارڈز کی تفصیلات بتائے بغیر ادائیگی کرسکتے ہیں۔ یعنی گوگل مڈل مین بن جائے گا۔ وہ صارف اور بیچنے والے کے درمیان پیمنٹ پروسیس کرے گا اور دونوں اطراف کو محفوظ سروس مہیا کرے گا۔
اسکا یہ بھی مطلب ہے کہ مستقبل میں دنیا بھر کے تمام مالیاتی لین دین کا ریکارڈ گوگل کے مالکان صیہونیوں (یہودیوں) کے پاس بھی ہوگا۔ اسکو کاونٹر کرنے کے لیے چین نے بھی اپنا کیش لیس نظام متعارف کروا رکھا ہے لیکن پاکستان ابھی تک روٹی کپڑا مکان کے نعروں سے آگے نہیں نکل پایا اس لیے ایسا سوچنا بھی ابھی بہت دور کی بات ہے۔

گوگل والٹ کے زریعے ہم NFC (نیئر فیلڈ کمیونیکیشن Near field Communication) ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بھی اپنے فون سے محض مشین پر ٹچ کر کے ادائیگی کر سکیں گے۔
گوگل والٹ کے آنے کے بعد پاکستان میں کئی اسٹورز اور ریٹیلرز آپکو کیو آر کوڈ QR CODE کے ذریعے پیمنٹ قبول کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ یعنی کیش لیس لین دین عام ہوجائے گا۔
گوگل والٹ کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ آپ اپنے کارڈ ڈیٹیلز شیئر کیے بغیر کسی کو بھی ادائیگی کرسکتے ہیں۔ آپ کے کارڈ کی ڈیٹیل صرف گوگل والیٹ میں محفوظ ہوگی باقی سب کو گوگل والٹ کے زریعے ادائگیاں ہوں گے۔
مثال کے طور پر جیسے پاکستان میں ایزی پیسہ یا جاز کیش سے پیسے بھیجنے یا موصول کرنے کے لیے صارفین کو اپنی معلومات جیسے نمبر یا شناختی کارڈ وغیرہ دینا ہوتا ہے لیکن گوگل والٹ کے زریعے پیسے دینے یا لینے کے لیے کسی قسم کی معلومات دینے کی ضرورت نہیں ہوگی، بس سکین کرو اور پیمنٹ ہوگئی۔ معلومات صرف گوگل والٹ ایپ مین محفوظ ہوں گے باقی سب کو پیسے مل گئے یا پیسے کٹ گے
کے نوٹیفیکیشن ملیں گے۔

پہلے جو ریٹیل سٹورز ہم سے کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ لیکر سکین کرتے تھے تاکہ پیمنٹ کی جائے اب یہ ختم ہوجائے گا اس کی جگہ صرف گوگل والٹ سے پیسے بھیجے جاسکیں گے۔

یعنی کیش کا لین دین اب مکمل کیش لیس ہوجائے گا

آپ یہ تبدیلی پاکستان میں سال 2025 سے شروع ہونا دیکھیں گے۔

یاد رہے گوگل والیٹ اپکے فون سے منسلک ہوتا ہے ہعنی فون مین رجسٹرڈ ہوتا ہے ویسے ہی جیسے ایزی پیسہ یا جاز کیش فون سے منسلک ہوتا ہے۔ لہذا اگر آپکا فون گم ہو جائے تو گوگل جی میل اکاؤنٹ کے ذریعے آپ اسے لاک یا ڈیلیٹ کرسکتے ہیں

اسکے علاوہ گوگل والیٹ میں آپ بسوں یا ہوائی جہاز کی ٹکٹیں بھی خرید کر محفوظ کرسکیں گے۔ یعنی ایئرلائنز بھی اب ٹکٹوں کی خرید و فروخت گوگل والیٹ سے کرنے کی سہولت دیں گی اور جہاز میں داخل ہوتے وقت ٹکٹ بھی انہیں موبائل پر گوگل والیٹ کے زریعے دکھائے جاسکیں گے۔
جلد پاکستان کی تمام میٹرو بسیں اور ٹرینیں بھی اس سسٹم کے زریعے ٹکٹ کا اجراء شروع کردیں گی۔ بہت سے شاپنگ مالز، ریٹیلیرز سب اس سسٹم میں شامل ہوں گے لہذا آپ بھی ابھی سے اس نئی تبدیلی سے آگاہ رہیں اور خود کو پیشگی تیار کرلیں

گوگل والٹ کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ اب انٹرنیشنل شاپنگ کے لیے ہمیں بینک کارڈز کی ضرورت نہیں رہے گی۔ اسکی جگہ ہم گوگل والٹ سے پیمنٹ بھیج یا موصول کرسکیں گے۔
فری لانسرز بھی اسکے زریعے پیسے وصول کرسکیں گے۔ آپ کوئی آن لائن کاروبار کر رہے ہیں تو گوگل والیٹ آپ کے گاہکوں کو ادائیگی کے لیے مزید آسان طریقہ فراہم کردے گا۔ یاد رہے ایزی پیسہ یا جاز کیش کی سروس صرف پاکستان میں کام کرتی ہے انکو انٹرنیشنل سطح پر استعمال نہیں کیا جاسکتا

اسکے علاوہ گوگل والٹ سے آپ گوگل پلے اسٹور، یوٹیوب پریمیم، اور دیگر سبسکرپشنز کیلیے بھی ادائگی کرسکتے ہیں۔ ہر طرح کی آنلائن ادائگی اس سے ممکن ہوگی۔

گوگل والٹ استعمال کرنے کا طریقہ بہت آسان ہے۔ ایزی پیسہ جاز کیش کی طرح ہی اسکی پلے سٹور سے ایپ انسٹال کریں۔ پھر اپنے بینک کارڈز اور ضروری معلومات اس ایپ میں محفوظ کرلیں۔ اگر NFC سروس استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اسکو بھی ایکٹو کردیں۔ بس ہوگئی سیٹنگ۔ جیسے ہی سروس پاکستان میں شروع ہوگی اپ اسے استعمال کرسکیں گے، فلحال یہ سروس دنیا کئی بیشتر ۔مالک میں استعمال ہورہی ہے۔

احتیاطی تدابیر :

ہمیشہ اپنے گوگل اکاؤنٹ کو دوہری تصدیق (2FA) کے ساتھ محفوظ کریں۔ کسی بھی نامعلوم بلکہ معلوم شخص کی بھیجی ہوئی مشکوک لنک پر بھی ہرگز کلک نہ کریں ورنہ ایسی لنکس کے زریعے آپکی معلومات چرائی جاتی ہیں اور آپکا بینک اکاونٹ اور سوشل میڈیا اکاونٹ ہیک کیا جاتا ہے لہذا ہوشیار رہیں

یاد رکھیں گوگل والٹ کا مطلب ہوگا آپکا پورا بینک اکاونٹ، اگر یہ کسی کے ہاتھ لگ گیا تو پھر آپکے بینک اکاونٹ کا بھی مکمل صفایا ہوسکتا ہے۔ جس طرح آپ اپنے ایزی پیسہ جاز کیش یا بینک اکاؤنٹ کی حفاظت کرتے ہیں ویسے ہی اسکی بھی حفاظت کرنی ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں