Skip to content
جھنگ( )وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر صوبہ بھر میں ڈینگی وائرس کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے سلسلہ میں محکمہ صحت اور محکمہ تحفظ ماحولیات کے باہمی اشتراک سے ڈینگی ڈے کے حوالہ سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ میں آگہی واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس خاں نے کی۔ ڈسٹرکٹ آفیسرماحولیات محمد نواز سیال،ڈی ایچ او ،ڈسٹرکٹ کوآرڈےنٹر ( آئی آر اےم اےن سی اےچ) پروگرام ڈاکٹر ذولفقار علی ، پروگرام ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈویلپمنٹ سنٹر ڈاکٹر عبدالغنی شیخ اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر ممتاز سیال اور دیگر ڈاکٹروں کے علاوہ نرسنگ سکول کی طالبات اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے بھرپورا نداز میں شرکت کی۔واک میں محکمہ ہیلتھ،محکمہ ماحولیات کے عملہ اور دیگر نے پلے کارڈز، بینرز اور کتنے اٹھارکھے تھے جن پر ڈینگی بخار سے بچاﺅ کےلئے حفاظتی تدابیر ،وائرس کے پھیلنے کے اسباب اور ڈینگی کے خاتمہ کےلئے سلوگن درج تھے۔اس موقع پر ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس خان نے شرکاءواک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دن کا مقصد عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے کہ ڈینگی وائرس سے کس طرح بچا جا سکتا ہے۔انہوںنے کہا کہ ڈینگی کے خاتمہ کےلئے اس مشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے گھر،محلے،دفاتر وغیرہ سے کھڑے پانی اور گندگی کا صفایا کرکے ڈینگی کی افزائش کو روک کر اس مشن کو کامیاب بنائیں۔بعدا زاں آگہی واک مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی ڈی ایچ کیو ہسپتال میں اختتام پذیر ہوئی۔
اگر آپ کو کسی مخصوص خبر کی تلاش ہے تو یہاں نیچے دئے گئے باکس کی مدد سے تلاش کریں