90

Full results of the municipal committee of Jhang, Maulana Ludhianvi and winner Sheikh Yaqoob Group

جھنگ (نمائندہ خصوصی) تیسرے مرحلہ کے بلدیاتی انتخابات میں میونسپل کمیٹی جھنگ کے تمام 50وارڈز کے انتخابی نتائج کا اعلان کردیاگیا ہے جس میں مسلم لیگ (ن) کے 19 اور راہ حق و آزاد گروپ کے 31 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔یاد رہے کہ آزاد امیدواروں کو کالعدم جماعت اہلسنت والجماعت کے مولانا محمد احمد لدھیانوی اورسابق ن لیگی ایم پی اے محمد یعقوب شیخ کی حمائیت حاصل تھی جبکہ ن لیگ کی قیادت سابق وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم اور ان کے والد ممبر قومی اسمبلی شیخ اکرم کر رہے تھے  ۔غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق کامیاب  امیدواروں میں وارڈ نمبر (1 )سے محمد اکرم ٹوانہ( آزاد)وارڈ نمبر (2)سے حاجی غلام شبیر( آزاد)وارڈ نمبر (3)سے تصور حسین شاہ(آزاد)وارڈ نمبر (4) سے محمداسحاق مسلم لیگ (ن) وارڈ نمبر (5 )سے ناصرعباس سیال مسلم لیگ (ن) وارڈ نمبر (6)سے محمدندیم( آزاد) وارڈ نمبر (7 )رانا محمداقبال( آزاد)وارڈ نمبر (8) سے محمدآزاد ناصر انصاری( آزاد)وارڈ نمبر (9) سے محمدشعیب (آزاد)وارڈ نمبر (10) سے ناصرعباس (آزاد)وارڈ نمبر( 11) سے اللہ دتہ( آزاد)وارڈ نمبر (12) سے محمد ساجد علی( آزاد)وارڈ نمبر (13) سے محمداقبال مسلم لیگ (ن) وارڈ نمبر (14) سے شیخ شیرازاکرم مسلم لیگ (ن) وارڈ نمبر (15)سے پرویز نوازبھٹہ (آزاد)وارڈ نمبر (16)سے ممتاز حسین خان بلوچ مسلم لیگ (ن) وارڈ نمبر (17) سے شیخ علی رضا ٹیپو (آزاد )واڑڈ نمبر (18)سے زاہد پرویز لالہ مسلم لیگ (ن) وارڈ نمبر (19) سے محمدآصف بھٹی (آزاد) وارڈ نمبر (20 )سے صفی احمد عرف گڈو خان( آزاد)وارڈ نمبر (21)سے شیخ محمدیعقوب بھراڑہ (آزاد) وارڈ نمبر( 22 )سے شیخ اللہ دتہ( آزاد)وارڈ نمبر (23) سے رئیس عباس خان مسلم لیگ (ن) وارڈ نمبر( 24 )سے محمد اعظم جنجوعہ( آزاد)وارڈ نمبر( 25) سے شکیل اختر (آزاد) وارڈ نمبر (26 )سے شیخ فواد اکرم مسلم لیگ (ن)وارڈ نمبر (27 )سے محمد اقبال انجم( آزاد)وارڈ نمبر (28) سے عابد حسین (آزاد)وارڈ نمبر (29) سے چوہدری محمد حق نواز مسلم لیگ (ن) وارڈ نمبر (30 )سے شیخ نواز اکرم مسلم لیگ (ن)وارڈ نمبر (31 )سے شیخ محمد یونس مسلم لیگ (ن) وارڈ نمبر (32 )سے حکیم محمود الحسن مسلم لیگ (ن) وارڈ نمبر (33) سے محسن رضا جاوید مسلم لیگ (ن)وارڈ نمبر (34 )سے چوہدری محمد عمران یاسین مسلم لیگ (ن)وارڈ نمبر (35) سے محمد اسلم گجر( آزاد)وارڈ نمبر( 36 )سے حسنین حیدر عادل شیخ مسلم لیگ (ن)وارڈ نمبر(37) سے میاں پرویز احمد تھہیم مسلم لیگ (ن) وارڈ نمبر (38 )سے ملک زین رضا (آزاد)وارڈ نمبر (39)سے محمد صدیق (آزاد)وارڈ نمبر( 40 )سے کریم بخش (آزاد)وارڈ نمبر (41) سے ارشد محمود( آزاد)وارڈ نمبر (42 )سے محمد اسحاق (آزاد)وارڈ نمبر (43)سے خالد محمود بھبھڑانہ(آزاد)واڑد نمبر( 44 )سے علی رضا( آزاد)وارڈ نمبر (45)سے ربنواز مسلم لیگ (ن) وارڈ نمبر (46) سے محمد عثمان فاروقی( آزاد)وارڈ نمبر( 47 )سے ظفر اقبال گوگا( آزاد)وارڈ نمبر (48) سے جلال دین مسلم لیگ (ن)وارد نمبر (49) سے خالد عباس( آزاد )وارڈ نمبر (50 )سے عنصر عباس مسلم لیگ (ن)شامل ہیں ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد یعقوب شیخ اور اہلسنت والجماعت پاکستان کے سربراہ مولانا محمداحمد لدھیانوی کی جانب سے راہ حق گروپ کے نام سے انتخاب میں حصہ لیاگیا تھا جبکہ ان کی جانب سے بعض حلقوں میں آزاد امیدواروں کی حمایت کی گئی تھی اس طرح ان کی جانب سے یہ دعویٰ کیاگیاہے کہ راہ حق گروپ کے انتخابی نشان استری پر کامیاب ہونے والے 13 اور آزاد حیثیت میں سیڑھی ، ہیرا ، بالٹی وغیرہ کے انتخابی نشان پر الیکشن جیتنے والے 18 آزاد امیدوار بھی ان کے گروپ سے تعلق رکھتے ہیں اس طرح انہیں میونسپل کمیٹی جھنگ میں واضح اکثریت حاصل ہونے کاامکان ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں