140

جھنگ ،اسسٹنٹ کمشنر عبدالرؤف اعوان نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سیلاب کے پیش نظر انتظات مکمل کرلیے گئے اور ڈپٹی کمشنر جھنگ محمد طاہر وٹو کی ہدیات پر عملدرآمد کرتے ہوئے فلڈ ریلیف سنٹر بھی قائم کردیے گئے

اسسٹنٹ کمشنر عبدالرؤف اعوان نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سیلاب کے پیش نظر انتظات مکمل کرلیے گئے اور ڈپٹی کمشنر جھنگ محمد طاہر وٹو کی ہدیات پر عملدرآمد کرتے ہوئے فلڈ ریلیف سنٹر بھی قائم کردیے گئے ہیں جہاں 24گھنٹے کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں سٹاف موجود ہے یہ گفتگو انہوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر مہر نوید سدھانہ سے ملاقات کے دوران کہی انہوں نے کہا کہ فلڈ ایمرجنسی بارے ہم ہر وقت تیار ہیں اور اس کے لیے ہم چوبیس گھنٹے عوام کی خدمت کیلئے تیار ہیں ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے تمام تر فلڈ کی روک تھام بارے انتظامات کرلیے ہیں اور فلڈ کے پیش نظر ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں ریسکیو 1122 کو بھی کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے آگاہ کردیا ہے عبدالرؤف عوان نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد فلڈ سے متاثرہ خاندانوں کو ریلیف دینا اولین ترجیح ہے فلڈ متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ضلع بھر کے علاقوں میں امدادی کیمپ لگا دیے گیے ہیں تاکہ متاثرین کو ریلیف مل سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں