159

آرمی چیف کی ترکی میں زلزلے کے متاثرین کے لئے امداد بھیجنے کی پیشکش

پاک فوج کے دستے میں خصوصی ریسکیو ریلیف اور میڈیکل ٹیمیں شامل ہیں، جنرل قمر باجوہ

ترکی میں زلزلے کے متاثرین اسے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پاکستانی آرمی چیف کی جانب سے امداد کی پیشکش کی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ افواج پاکستان متاثرین کے لئے امداد کرنے کو تیار ہے۔مزید اعلان کیا گیا ہے کہ پاک فوج کے دستے میں خصوصی ریسکیو ریلیف اور میڈیکل ٹیمیں شامل ہیں جو کہ فوری کارروآئی کرنے کو تیار ہیں۔
واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے امداد کا اعلان کیا جا چکا ہے۔واضح رہے کہ ترکی میں 7 شدت کا زلزلے آیا ہے، زلزلہ ترکی کے مشرقی علاقے میں آیا، متعدد عمارتیں گرنے اور ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔ ترک خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ترکی کے مشرقی علاقے خوفناک زلزلے سے لرز گئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ ترکی کے مشرقی علاقوں میں جمعہ کی شب کو تقریباً 7 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔

زلزلے کے باعث متاثرہ علاقوں میں جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ آخری اطلاعات تک زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں متعدد عمارتیں گر گئی ہیں جبکہ ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ اس کے بعد متاثرہ علاقوں کا رابطہ دیگر علاقوں سے کٹ گیا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ یہ زلزلہ صرف ترکی نہیں بلکہ مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک میں بھی محسوس کیا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے، اسرائیل، عمان، شام، اردن، لبنان اور دیگر میں بھی محسوس کیے گئے۔ اس زلزلے کو حالیہ کچھ عرصے کے دوران اس خطے میں آنے والا سب سے شدید زلزلہ قرار دیا جا رہا ہے۔ یہاں واضح رہے ایشیا کا خطہ گزشتہ کچھ عرصے سے مسلسل شدید زلزلوں کی زد میں ہے۔ پاکستان بھی مسلسل زلزلوں کے باعث متاثر ہو رہا ہے۔ جبکہ سال 2020 کے آغاز میں ماہرین نے پیشن گوئی کی تھی کہ رواں سال دنیا کے مختلف خطوں میں تباہ کن زلزلے آنے کا خدشہ ہے۔ پہلے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اظہار یکجہتی کی گئی تھی لیکن اب آرمی چیف کی جانب سے بھی اظہار یکجہتی کرتے ہوئے امداد کرنے کی پیشکش کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں