158

یونیورسٹی آف جھنگ کے زیر اہتمام پہلی نیشنل کانفرنس کا انعقاد4مارچ کو ہو گا۔

یونیورسٹی آف جھنگ کے زیر اہتمام پہلی نیشنل کانفرنس کا انعقاد4مارچ کو ہو گا۔
جھنگ( ) یونیورسٹی آف جھنگ کے زیر اہتمام پہلی نیشنل کانفرنس کا انعقاد4مارچ کو ہو گا۔کانفرنس کا انعقاد کالج آف ویٹرنری اینڈ انیمل سائنسنر میں ہو گا۔ جس کے مہمان خصوصی مہر اسلم بھروانا منسٹر فار کوآپریٹوز پنجاب، ممبر صوبائی اسمبلی معاویہ اعظم اور چیئرمین پنجاب ایجوکیشن کمیشن پروفیسر فضل احمد خالد ہوں گے۔ کانفرنس میں ملک بھر سے مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز بھی شریک ہونگے۔ نیشنل کانفرنس کی صدارت وائس چانسلر یونیورسٹی آف جھنگ پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر کریں گے۔ کانفرنس میں ملک بھر سے 125سکالرز اور محقق اپنا تحقیقی کام پیش کریں گے۔
میڈیا کو جاری بیان میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف جھنگ پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر کا کہنا تھا کہ کانفرنس کا مقصد تعلیمی میدان میں طلبا کی تحقیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے تاکہ مستقبل میں وہ اچھے محقق بن کر اپنے پیشہ ورانہ امور کو بخوبی انجام دے سکیں۔ اس کے علاوہ تعلیمی و تحقیقی میدان میں پیش آنیوالی مشکلات اور انکے حل پر غور کرنا بھی کانفرنس کے اہم مقاصد میں شامل ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ کانفرنس جھنگ کے تعلیمی میدان میں ایک سنگ میل ثابت ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں