181

تھائی لینڈ کے بادشاہ نے20 کنیزوں کے ساتھ ایک مقامی ہوٹل میں آئسولیشن میں چلے گئے

تھائی لینڈ میں ایک ہی دن میں مریضوں کی تعداد 143 سے 1388 ہو گئی جس کے بعد بادشاہ نے خود کو آئسولیشن میں رکھنے کا فیصلہ کیا

کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا میں تباہی مچائی ہوئی ہے ۔ دنیا بھرمیں ابھی تک اس سے متاثرہ افراد کی تعداد7 لاکھ 23 ہزار ہو چکی ہے جبکہ 33 ہزار سے زیادہ افراد اس کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں اس کو روکنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں لیکن ابھی تک چین کے علاوہ کوئی اور اس میں کامیابی حاصل نہیں کر سکا۔
اسی دوران تھائی لینڈ میں ایک ہی دن میں مریضوں کی تعداد 143 سے 1388 ہو گئی ہے جس کے بعد تھائی لینڈ کے بادشاہ نے خو د کو قرنطینہ میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لیکن ان کے آئسولیشن کے انداز نے سب کو حیران کر دیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق بادشاہ اپنی 20 کنیزوں کے ساتھ ایک مقامی ہوٹل میں آئسولین میں گئے ہیں۔

بادشاہ کی جانب سے ہوٹل حکام سے درخواست کر کے پورا ہوٹل لیا گیا ہے تا کہ وہ وہاں آئسولیشن میں اپنی مرضی سے زندگی گزار سکیں۔

پوری دنیا کی طرح کورونا وائرس نےا س وقت تھائی لینڈ میں بھی تباہی مچانی شروع کر دی ہے جس کی مثال ایک ہی دن میں بڑھتے والے مریضوں کی تعداد سے لگایا جاسکتا ہے۔ خیال رہے کہ کورونا وائرس نے امریکہ جیسے ملک کو بھی ہلا کر رکھ دیا ہے جس کے بعد ابھی تک وہاں بھی اس وبا کو کنٹرول کیا جانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ دنیا بھر کے ماہرین کی جانب سے اسے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن ابھی تک اس میں کسی قسم کی کوئی کامیابی سامنے نہیں آئی۔
تا ہم امریکہ اور چین کےماہرین کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ اس کی ویکسین جلد تیار کر لی جائے گی۔ اسی دوران تھائی لینڈ کے بادشاہ نے خو د کو قرنطینہ میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لیکن ان کے آئسولیشن کے انداز نے سب کو حیران کر دیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق بادشاہ اپنی 20 کنیزوں کے ساتھ ایک مقامی ہوٹل میں آئسولین میں گئے ہیں۔ بادشاہ کی جانب سے ہوٹل حکام سے درخواست کر کے پورا ہوٹل لیا گیا ہے تا کہ وہ وہاں آئسولیشن میں اپنی مرضی سے زندگی گزار سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں