79

جھنگ فیسکو کی جانب سے لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا ہے

فیسکو کی جانب سے لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔
شہری علاقوں میں پانچ گھنٹے، دیہی علاقوں میں آٹھ اور انڈسٹر یل ایریا میں ساڑھے نو گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جائے گی۔
یہ بات فیسکو سلطان باہو فیڈر کے ایکسیئن فیصل رضاء مارتھ نے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔
انہوں نے کہا کہ فیسکو کی پوری کوشش ہے کہ گھریلو صارفین کو ماہ رمضان میں بجلی شیڈول کے مطابق فراہم کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ جھنگ سرکل کا شارٹ فال 724 میگا واٹ ہے۔
جھنگ سرکل میں ضلع جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور بھکر شامل ہیں۔
جھنگ سرکل میں اس وقت بجلی کی ڈیمانڈ دو ہزار 305 میگاواٹ اور بجلی کی فراہمی ایک ہزار 581 میگا واٹ ہے۔
فیصل رضا کے مطابق فیسکو کی جانب سے جھنگ سرکل کا شیئر 31 فیصد تھا جو 490 میگا واٹ بنتا ہے۔
ہم نے کوشش کرکے اس کو 33 فیصد کر وایا ہے اور اب ہمیں 516 میگا واٹ بجلی دی جا رہی ہے۔

epress(pic)151214

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں