77

دریائے چناب کے کنارے کے ساتھ دو کروڑ 50 لاکھ روپے کی مالیت سے حفاظتی بند کی تعمیر

NA-87-Chiniot-Jhang-Constituency-Map-Chiniot-City-Uban-Thatha-Feteh-Ali

ٹھٹہ ماہلہ کے قریب دریائے چناب کے کنارے کے ساتھ دو کروڑ 50 لاکھ روپے کی مالیت سے حفاظتی بند کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا ہے۔

یہ بات محکمہ انہار کے ایس ڈی او امتیاز احمد نے  گفتگو کرتے ہوئے بتائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ کلو میٹر سے زائد طویل بند کی تعمیر تین سے چار ماہ کے دوران مکمل کر لی جائے گی۔

اس بند کی تعمیرسے جھنگ کی شہری اور دیہی آبادی کی اکثریت سیلابی اپنی سے محفوظ ہوجائے گی۔

امتیاز احمد نے کہا کہ شہر کے حفاظتی بند کی مرمت کے لئے ہمیں حکومت کی جانب سے کوئی فنڈ نہیں دیئے گئے۔

دستیاب فنڈز کے ساتھ تمام بندوں کی ضروری مرمت کر دی گئی ہے اور یہ اب اس پوزیشن میں ہیں کہ جس میں خطرے والی کوئی بات نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹی ایم اے کی جانب سے بنائے گئے دو ڈسپوزل بند کی نچلے حصے میں تعمیر کئے گے ہیں۔

سیلاب کے دوران گیٹ لگا کر اور مٹی ڈال کر ان کے خلاء کو پر کر لیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں