118

اشیاء کی کوالٹی وزن اور نرخوں پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے

set-2

جھنگ(پریس ریلیز)ڈویژنل کمشنر کیپٹن (ر)نسیم نواز نے کہاہے کہ رمضان بازاروں کو معاشی ریلیف کے حوالے سے عوامی توقعات کے مطابق ہونا چاہیے اور صارفین کی کسی قسم کی شکایت کا فوری نوٹس لے کراس کا بلاتاخیر ازالہ کیا جائے۔ انہوں نے یہ بات جھنگ میں مختلف رمضان بازاروں کے معائنہ کے دوران صارفین سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پرریجنل پولیس آفیسر،ڈسٹرکٹ کوآرڈ ی نیشن آفیسر نادر چٹھہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذیشان اصغر کے علاوہ دیگر ضلعی افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈویژنل کمشنر نسیم نواز نے سٹال ہولڈرز پرزوردیا کہ سستے بازارمیں روزانہ کی بنیاد پر تازہ،پھل،سبزیوں کی فروخت کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کی دیگر اشیاء کی کوالٹی وزن اور نرخوں پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے ۔انہوں نے صارفین سے کہا کہ رمضان بازار میں فروخت ہونے والی اشیاء کی کوالٹی،ناجائز منافع خوری اور دکانداروں کے رویہ کے بارے کوئی شکایت ہو تو فوری طور پر قائم شدہ شکایات سیل میں اپنی شکایات درج کروائیں جس کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف کی طرف سے صوبہ بھر میں سستے رمضان بازار لگانے کا اصل مقصد عام آدمی کو روزمرہ استعمال کی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ریلیف دینا ہے تاکہ صارفین ماہ صیام کے دوران ایک ہی جگہ سے عام مارکیٹ کے مقابلہ میں سستے داموں اشیاء خرید سکیں ۔انہوں نے انتظامیہ پر زور دیا کہ رمضان بازاروں میں تمام ترضروری سہولیات کی فراہمی کویقینی بنایا جائے اور صحت وصفائی کے ساتھ ساتھ سیکورٹی وٹریفک نظام پر بھی کڑی نظررکھی جائے۔انہوں نے اس دواران رمضان بازار میں فروخت ہونے والی مختلف اشیاء کے نرخوں کے بارے صارفین سے دریافت کیا اور وزن کے پیمانے بھی چیک کئے۔انہوں نے رمضان بازار میں کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں