112

ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادر چٹھہ نے گزشتہ روز علی الصبح شہر کی مرکزی سبزی وپھل منڈی کا اچانک دورہ

Set 2

جھنگ( عدنان نور)ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادر چٹھہ نے گزشتہ روز علی الصبح شہر کی مرکزی سبزی وپھل منڈی کا اچانک دورہ کیا اور وہاں سبزیات و پھلوں کے معیارکو چیک کرتے ہوئے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور دیگر عملہ کو بولی کے کام کی موثر نگرانی کرنے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی عام شہریوں کو روز مرہ استعمال کی اشیاء سستے داموں فراہم کرنے کی پالیسی میں کسی قسم کی رکاوٹ یا دباؤبرداشت نہیں کیا جائے گا ۔اس موقع پر بتایا گیا کہ سبزی و فروٹ منڈیوں میں روزانہ کی بنیاد پرمال کی بولی کی مانیٹرنگ اور فراہمی اشیاء کو موثر طریقے سے کنٹرول کیاجارہا ہے۔علاوہ ازیں ڈی سی او نے وہاں خریداروں سے تبادلہ خیال کیا اور ٹی ایم اے عملہ کو وہا ں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں