109

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ میں بائیو میٹرک حاضری سسٹم نصب

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں نادرا کی جانب سے بائیوں میٹرک اٹنڈنس سسٹم نصب کر دیا گیا ہے جو یکم اگست سے باقاعدہ کام شروع کر دے گا۔

دس کے قریب مختلف جگہوں پر بائیو میٹرک حاضری سسٹم کی مشینیں نصب کی گئی ہیں۔
اس سسٹم کی تنصیب سے کسی نہ کسی بہانے غیر حاضر رہنے والے عملے کی نشاندہی ہو سکے گی۔
تمام سٹاف کو ہسپتال آتے ہوئے اور جاتے ہوئے دونوں اوقات میں اپنے انگوٹھے کا نشان لگا کر ان یا آؤٹ ہونا ہو گا۔
ڈپٹی ایم ایس کے مطابق نئے حاضری سسٹم سے مریضوں کے طبی مسائل میں بھی کمی لانے میں مدد ملے گی۔
یکم اگست کے بعد تمام ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف اپنی حاضری روزانہ کی بنیاد پر اس سسٹم کے تحت لگایا کرے گا۔

Biometric-Fingerprint-Attendance-System

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں