122

اشیائے ضروریہ کے ناجائز منافع خوروں اور گرانفروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری

جھنگ(پریس ریلیز)حکومت پنجاب کے احکامات اور ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادر چٹھہ کی سرکردگی میں اشیائے ضروریہ کے ناجائز منافع خوروں اور گرانفروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے اس ضمن میں ضلع بھر میں مقررکئے گئے سپیشل پرائس کنٹرولنگ مجسٹریٹس نے ماہ صیام کے دوران اب تک مختلف بازاروں اور مارکیٹوں میں اچانک چھاپے مار کراشیائے خوردونی کی زائد قیمتیں وصول کرنے،ضلعی حکومت کی طرف سے مقرر کردہ نرخوں کی لسٹیں آویزاں نہ کرنے اورکم تولنے کی پاداش میں اڑھائی سو سے زائد دکانداروں کو تقریباً دو لاکھ روپے سے زائد جرمانے کئے جو کہ موقع پر وصول کرکے خزانہ سرکار جمع کروائے گئے جبکہ دو دکانداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کے علاوہ رمضان آڑدی نینس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ اس دوران مجسٹریٹس نے دکانداروں کو خبردار کیا کہ صارفین کو ملاوٹ شدہ اور مضرصحت اشیائے ہر گز فروخت نہ کریں اور ضلعی حکومت کی طرف سے مقرر کردہ نرخوں پر ہی اشیاء فروخت کریں دوران چھاپے جو دکاندار مرتکب پایا گیا تو اسے ہر گز معاف نہیں کیا جائیگا

set-1

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں