لفظ کیوسک دراصل کیوبک فٹ پر سیکنڈ (مکعب فٹ فی سیکنڈ) کا مخفف ہے۔ یہ کسی مائع کا بہاؤ ناپنے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ اگر کوئی یہ کہے کہ پانی کا بہاؤ ایک کیوسک ہے تو اس کا مطلب ہوگا کہ پانی 28.317 لیٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے بہہ رہا ہے۔ پاکستان میں آنے سیلاب کی وجہ سے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ لاکھوں کیوسک ہوگیا ہے۔ نیشنل ڈزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے مطلع کیا ہے کہ جلد ہی گڈو بیراج کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ سات لاکھ کیوسک یا دو کروڑ لیٹر فی سیکنڈ تک متوقع ہے۔ سال 2010ء میں دریائے سندھ میں سیلابی ریلا 12 لاکھ کیوسک کا تھا