96

جھنگ میں آندھی نے قیامت ڈھا دی

thundercell_heavey_big

جھنگ (عدنان نور )جھنگ شہر کی بستی عبداللہ پور کر رہائشی تین محنت کش ہفتہ کی شام آنے والی تیز آندھی کا شکار ہو گئے دو افراد شدید زخمی جبکہ تیسرا شخص اڑ کر دریامیں جا گرا ۔ریسکیو 1122نے اتوار کے روز اسکی نعش دریا سے نکال لی ۔ تفصیلات کے مطابق بستی عبداللہ پور کے رہائشی تین افراد محمد اقبال،ناصر اور صالحوں پھیری کا کام کرتے تھے اور کمبل اور دریاں فروخت کرتے تھے ،ہفتہ کے روز وہ تینوں شاہ جیونہ کے علاقہ صاحب والا میں موجود تھے کہ شام کے وقت تیز آندھی آ گئی جس کی زد میں آ کے تینوں اڑ گئے ۔ ناصر اور صالحوں تو کسی چیز میں پھنس کر زخمی ہو گئے لیکن محمد اقبال اڑ کر قریب ہی دریائے چناب میں جا گرا ۔ گزشتہ روز ریسکیو 1122نے اسکی نعش دریا سے نکال کر ورثاء کے حوالے کر دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں