81

ٹی ایم اے جھنگ کے کرپٹ حکام اور بد عنوان ٹھیکیدار نے گرلز ہائی سکول محلہ سلطان والا روڈ کی تعمیر میں ناقص ترین میٹریل

TMA Officeٹی ایم اے جھنگ کے کرپٹ حکام اور بد عنوان ٹھیکیدار نے گرلز ہائی
سکول محلہ سلطان والا روڈ کی تعمیر میں ناقص ترین میٹریل استعمال کرکے کرپشن کی تاریخ کو شرماکررکھ دیا۔ مقامی ایم پی اے کی رہائش گاہ سے چند قدم کے فاصلے پر انتہائی گھٹیا و غیر معیار ی میٹریل کے استعمال سے سڑک کی تعمیر ارباب اختیار کے ماتھے پر کلنک کاٹیکہ بن گئی ۔ شہریوں کا ٹھیکیدار کو تمام ادائیگیاں فوری روکنے اور سڑک کی شیڈول کے مطابق از سر نو تعمیر کا بھی مطالبہ
جھنگ ( ) :ٹی ایم اے جھنگ کی انجینئرنگ برانچ کے کرپٹ حکام اور بد عنوان ٹھیکیدار نے گرلز ہائی سکول محلہ سلطانوالا روڈ کی تعمیر میں ناقص ترین میٹریل استعمال کرکے کرپشن کی تاریخ کو شرماکررکھ دیاہے جبکہ مقامی ایم پی اے راشدہ یعقوب شیخ کی رہائش گاہ سے چند قدم کے فاصلے پر انتہائی گھٹیا و غیر معیار ی میٹریل کے استعمال سے سڑک کی تعمیر ارباب اختیار کے ماتھے پر کلنک کاٹیکہ بن گئی ہے جس پر شہریوں نے متعلقہ ٹھیکیدار کو تمام ادائیگیاں فوری روکنے اور سڑک کی شیڈول کے مطابق از سر نو تعمیر سمیت کرپٹ ترین سب انجینئر ، ایس ڈی او ، ایکسین کے خلاف عبرتناک کاروائی اور انہیں معطل و تبدیل کرنے کا بھی مطالبہ کیاہے۔ گرلز ہائی سکول محلہ سلطانوالہ جھنگ صدر کے قر ب وجوار کے رہائشیوں نے بتایاکہ ٹی ایم اے جھنگ نے حالی نرسری سکول چوک محلہ سلطانوالہ جھنگ صدر سے براستہ گرلزمڈل سکول دھجی روڈ تک لاکھوں روپے کی مالیت سے سیوریج ڈالنے اور سڑک بنانے کاٹھیکہ ٹی ایم اے جھنگ کے انجینئرنگ برانچ کے ایک ملازم کے بیٹے کو فل ریٹس پر الاٹ کردیا اور ساتھ ہی اسے بد ترین بدعنوانیوں ، بے ضابطگیوں ، بے قاعدگیوں کی بھی کھلی چھٹی دے دی۔ انہوں نے بتایاکہ مذکورہ ٹھیکیدار نے پہلے سیوریج لائن ڈالنے میں انتہائی گھٹیا ، ناقص ، غیر معیاری ، شیڈول سے ہٹ کر میٹریل کااستعمال کیا جبکہ اب وہاں میٹل روڈ کی تعمیر میں کرپشن کی تاریخ کو شرماکر رکھ دیاگیاہے ۔ انہوں نے بتایاکہ یوں تو ٹی ایم اے جھنگ میں شہر کی بااثر حکومتی سیاسی شخصیات کی سرپرستی میں شرما دینے والی کرپشن ، لوٹ مار ، بھتہ خوری ،اقرباء پروری اور سرکاری خزانہ کی بندر بانٹ کاسلسلہ جاری ہے جبکہ جو تعمیراتی سکیمیں مکمل کی جارہی ہیں ان میں بھی انتہائی گھٹیا میٹریل استعمال کیاجارہاہے جس کے باعث سڑکات اپنی تعمیر کے چند گھنٹوں بعد ہی ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہونے لگی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہاں افسوسناک امر یہ ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے حکام بھی کرپٹ سیاسی وسرکاری ٹولہ کے سامنے بے بس دکھائی دیتے ہیں اور انہوں نے کرپٹ مافیاکو لوٹ مار کی کھلی چھٹی دے دی ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیاکہ وہ مذکورہ سکیم کی فوری ٹیکنیکل و فزیکل چیکنگ کروائیں اور گھٹیاترین میٹریل سے تعمیر کی گئی ناقص سڑک کی جگہ از سرنو دوبارہ سڑک تعمیر کرنے کاحکم صادر فرمایاجائے۔ انہوں نے بدعنوان ٹھیکیدار ، کرپٹ سب انجینئر ، بھتہ خور ایس ڈی او اور ان سب کے سرپرست ایکسین انجینئرنگ برانچ ٹی ایم اے جھنگ کو نشان عبرت بنانے کابھی مطالبہ کیاہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں