120

گلیوں میں سیوریج کا پانی علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا

جھنگ بستی علی محمد ارائیں کی گلیوں میں سیوریج کا کھڑا گند ہ پانی بدبو پیدا کرنے لگا ،علاقہ مکینوں کو شدید ذہنی کوفت کا سامنا ، تفصیلات کے مطابق بستی علی محمد ارائیں جھنگ ، ٹوبہ روڈ ، واپڈا دفتر تا قبرستان سلطان شاہ روڈ انتہائی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کے ساتھ ساتھ گندے پانی کے کھڑا ہونے کی وجہ سے جوہڑ کا منظر پیش کررہا ہے اور اس روڈ سے کوئی بھی جنازہ لیکر گزرنا صرف انتہائی مشکل ہی ناممکن ہوگیا ہے اور علاقہ مکین کو دوردراز ٹوبہ روڈسے دوسرے روڈ یا گلیوں سے قبرستان سلطان شاہ میت کر لیکر جانا پڑتا ہے۔ بستی علی محمد ارائیںکی مساجد صدیقیہ مسجد اور فاروقیہ مسجد میں نمازیوں کو جانے کیلئے اس گندے پانی سے گزر کر جانا پڑتا ہے اور اکثر اوقات ان کے کپڑے چھینٹے پڑنے کی وجہ سے نماز کے قابل نہیں رہتے ، علاوہ ازیں واپڈا دفتر تا قبرستان سلطان شاہ روڈ سے ملحقہ گلیاں نمبر1، 3، 4، 5ہر وقت پانی سے بھری رہتی ہیں اور ان گلیوں سے شہریوںکا گزرنا مشکل ہو کر رہ گیا ہے ۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے مسلسل پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے ان کے مکانوں کی بنیادیں کمزور ہوگئیں ہیں۔ علاقہ مکینوں نے ڈی سی او ، ٹی ایم اے اور متعلقہ حکام کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے

Basti-Ali-Mohammad-Arain-dirty-water-Sultan-Shah-cemetery-funeral-streets-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں