Skip to content
ہیڈ تریموں پر پانی کی سطح مزید بلند ہونے سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔
مون سون کی بارشوں سے ہیڈ خانکی اور ہیڈ قادر آباد میں پانی کی سطح ایک بار پھر بلند ہو گئی ہے۔
اس وقت ہیڈ خانکی پر پانی کا اخراج ایک لاکھ 49 ہزار ایک سو کیوسک اور ہیڈ قادر آباد پر پانی کا اخراج ایک لاکھ 51 ہزار کیوسک ہے۔
انتظامیہ کے مطابق دونوں مقامات پر اس وقت درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔
ہیڈ قادر آباد سے سیلابی پانی کی مسلسل آمد کی وجہ سے ہیڈ تریموں پر پانی کی آمد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
اس وقت ہیڈ تریموں پر پانی کی آمد ایک لاکھ 18 ہزار 390 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ دو ہزار 340 کیوسک ہے۔
پانی کی مسلسل آمد کی وجہ سے دریا کنارے آباد کچھ نشیبی علاقوں میں سیلابی پانی کے داخل ہونے سے سینکڑوں ایکڑ اراضی زیر آب آ چکی ہے۔
نشیبی علاقوں میں سیلابی پانی آنے سے کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں اور لوگوں نے نقل مکانی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے
![759768-flood-1410225258-812-640x480](https://www.jhang.xyz/wp-content/uploads/2015/07/759768-flood-1410225258-812-640x480.jpg)
اگر آپ کو کسی مخصوص خبر کی تلاش ہے تو یہاں نیچے دئے گئے باکس کی مدد سے تلاش کریں