560

اسرائیل کی غزہ کے 11 لاکھ رہائشیوں کو 24 گھنٹے میں علاقہ خالی کرنے کی دھمکی

غزہ : اسرائیل نے شمالی غزہ کے گیارہ لاکھ افراد کوچوبیس گھنٹوں میں علاقہ چھوڑنے کی وارننگ دے دی اور کہا غزہ سٹی میں شدت کا آپریشن ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے غزہ کے 11لاکھ رہائشیوں کو 24 گھنٹے میں علاقہ خالی کرنے کی دھمکی دے دی۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ سٹی کے رہائشی علاقہ خالی کردیں اور شہری غزہ کی پٹی کے جنوب میں چلے جائیں، غزہ سٹی میں شدت کا آپریشن ہوگا، حماس شہریوں کو انسانی ڈھال بنا رہی ہے۔

اسرائیل نے غزہ پر فضائی بمباری کے بعد زمینی حملوں کی تیاری بھی مکمل کر لی ہے ، اسرائیلی فوج کی غزہ پر ٹینکوں کے ذریعے حملے کرنے کی تیاری جاری ہے، اس سلسلے میں شمالی سرحدی علاقوں پر جدید ٹینک اور فوجی دستے تعینات کر دیئے ہیں جبکہ لاکھوں فوجیوں کو بھی غزہ کی سرحد پر تعینات کردیا گیا۔

دوسری جانب اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کا غزہ خالی کرانےکا منصوبہ تباہ کن ثابت ہوگا اور مطالبہ کیا کہ اسرائیل غزہ کی آبادیوں کو خالی کرانے کا حکم واپس لے۔

خیال رہے ایک ہفتےسے اسرائیل اورحماس کےدرمیان جنگ جاری ہے، اسرائیل نے ایک ہفتے میں غزہ پر چار ہزاروں ٹن بارود گرا کر شہر کو تباہ کردیا اور چھ ہزاربم برسائے گئے۔

بمباری سے عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، صیہونی فورسز نے اسپتال، اسکول کچھ بھی نہ چھوڑا اور بندرگاہ پر بھی میزائل داغے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں