146

ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کرونا وائرس کا دوسرا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا

ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کرونا وائرس کا دوسرا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا، فیصل ایدھی اس وقت اسلام آباد آئیسولیشن میں موجود ہیں۔

ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی بھی کرونا کا شکار ہوگئے، 8 روز قبل فیصل ایدھی نے طبیعت ناساز ہونے کے بعد کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا جس کے بعد ان کی پہلی رپورٹ مثبت آئی تھی تاہم 2 روز قبل اسلام آباد پمز سپتال میں کرائے گئے دوسرے ٹیسٹ کی رپورٹ بھی مثبت آگئی ہے۔

فیصل ایدھی اسلام آباد ایدھی ہوم کے آئیسولیشن میں موجود ہیں۔ فیصل ایدھی وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کرنے اسلام آباد گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں