کل بلوچستان اسمبلی میں انسانیت سے گری ہوئی حرکت انہوں نے کی جو انسانوں کیلئے قانون سازی کرتے ہیں
گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی کی ایک خاتون رکن ماہ جبیں شیران جس کا تعلق کیچ مکران سے ہے اپنے بیمار بچے کے ساتھ ایوان میں آئیں تو اسپیکر بلوچستان نے اسے بچے کو ایوان سے باہر جانے کا حکم دیا جبکہ بچہ دوارن اجلاس بلکل خاموش تھا ۔ ماہ جبیں شیران نے کہا میرا بچہ بیمار ہے اور گھر میں کوئی سنبھالنے والا نہیں اس لئے میں اسے اپنے ساتھ لے آئی ہوں اس دوران اسمبلی میں موجود تمام حیوان نما ممبران خاموش تماشائی بنے بیٹھے رہے کسی کے منہ زبان نہیں رہی اور اس طرح ایک بے بس ماں کو زبردستی اپنے بچے کے ساتھ ایوان سے نکال دیا گیا اور وہ اپنی آنکھوں سے بہنے والے آنسوؤں کے ساتھ اسمبلی بدر ہوگئیں
آپ نے سنا ہوگا کہ اسمبلی ارکان ایوان میں حاضری نہیں دیتے مگر حاضری دینے والوں کا انجام بھی دیکھیں
اب آئیں نیوزی لینڈ کی جانب جہاں کی وزیراعظم اپنے نوزائیدہ بچے کے ساتھ جب ایوان میں آئیں تو پورے ایوان نے ڈیسک بجا کر اپنے وزیراعظم کا استقبال کیا
بس یہی فرق ہے پاکستانیوں اور غیر ملکیوں میں وہ انسان ہیں اور ہم حیواں …..!
87