always young 559

جوان رہنا چاہتے ہیں تو یہ عادات اپنالیں

ہر شخص چاہتا ہے کہ وہ ہمیشہ جوان اور تندرست رہے، اسی کے ساتھ جلد کو جوان رکھنے کی بھی خواہش ہوتی ہے جس کیلئے مہنگے مہنگے پراڈکٹس کا استعمال کیا جاتا ہے۔
تو آج ہم آپ کو چند ایسی آسان عادات کے حوالے سے بتاتے ہیں جن کو اپنا کر آپ اپنی جوانی کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔

پانی

پانی انسان کی بنیادی ضرورت میں سے ایک ہے اور اسی پانی میں جوانی کا راز بھی چھپا ہوا ہے، ماہرین جلد کی جانب سے بھی جلدکی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کیلئے زیادہ پانی پینے کی ہدایت کی جاتی ہے کیونکہ زیادہ پانی پینے سے جلد میں جھریاں نہیں پڑتی جو بڑھاپے کی طرف لے جاتی ہے۔

پر سکون نیند

پر سکون نیند کسی نعمت سے کم نہیں اور رات کو پر سکون نیند ناصرف آپ کی جلد اور آنکھوں کیلئے ضروری ہے بلکہ ذہنی صحت کیلئے بھی نیند اہم ہے جس کی وجہ سے آپ کا پورا دن اچھا گزر سکتا ہے۔

دھوپ سے بچیں

دنیا بھر میں درجہ حرارت بڑھتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے اور ایسے میں دھوپ سے جلد کو بچانا بھی لازم ہے کیونکہ سورج کی خطرناک شعائیں جلد کو متاثر کرتی ہیں جس کیلئے اپنی جلد پر سورج سے بچنے والی کریم لگانا مفید ہے۔

وٹامنز کا ستعمال

وٹامنز جلد کے ساتھ ساتھ اندرونی اعضا کو صحت مند رکھنے کیلئے ضروری ہیں، ان وٹامنز میں وٹامن سی اور وٹامن ای خاص طور پر اہم ہیں جو کہ پھل اور سبزیوں میں وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔

ورزش

ماہرین کی جانب سے ہر بیماری کا حل ورزش کو سمجھا جاتا ہے، ورزش سے ذہنی اور جسمانی صحت دونوں اچھی رہتی ہے جبکہ چہرے کی ورزش کرنے سے چہرا بھی جوان رہتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں