اے این ایف حکام نے رانا ثنا اللہ کے خلاف عدالت میں چالان جمع کروا دیا ہے۔ اینٹی نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ نے تفتیش میں ن لیگی رہنما کو قصور وار قرار دے دیا ہے۔ چالان جمع ہونے کے بعد منشیات سمگلنگ میں گرفتار رانا ثنا اللہ کے ٹرائل کا بھی باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ چالان مین رانا ثناء سے تحقیقات کے حوالے سے لکھا گیا ہے کہ رانا ثناء اللہ نے تفتیش کے دوران منشیات کے کاروبار کا اعتراف کیا۔
اے این ایف نے چالان میں لکھا ہے کہ رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ فیصل آباد میں مقامی افغانیوں سے منشیات لے کر منشیات کا کاروبار کرنے والوں کو سمگل کرتا تھا۔اس ڈرگ کو بیرون ملک سمگل کیا جاتا تھا۔ خیال رہے کہ رانا ثناء اللہ منشیات سمگلنگ کیس میں اے این ایف کی تحویل میں ہیں۔
92