جھنگ، سابق بیوروکریٹ اور معروف ادیب جیون خان ڈب نہیں رہے۔ وہ جھنگ ڈب کلاں میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے میٹرک گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول جھنگ سے تعلیم حاصل کی جہاں سے علامہ ڈاکٹر طاہر القادری، شاعر مجید امجد، ادیب و شاعر تقی الدین انجم، سابق ڈی آئی جی خالد لطیف جیسی معروف شخصیات نے بھی تعلیم حاصل کی ہے۔ جیون خان ڈب سابق چیف سیکرٹری پنجاب رہے۔ دوران ملازمت انہوں نے اپنے پسماندہ علاقے میں کئی سکول اور کالج بنوائے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے اپنی آپ بیتی دو جلدوں میں “کیکر کی چھاوں سے سیکریٹریٹ تک” اور “جیون دھارا” کے عنوان سے لکھی جس کے بارے میں کہا گیا کہ یہ اردو آپ بیتی کی دنیا میں ایک “جدید شہاب نامہ” کی آمد ہے۔ جیون خان ڈب روزنامہ “جنگ” میں باقاعدہ کالم بھی لکھتے رہے۔
جیون خان ڈب کا ایک اور کارنامہ کتاب نرالے لوگ (پیس پبلی کیشنز لاہور) کی شکل میں سامنے آیا جو باہمت شخصیات کے بارے میں لکھی گئی ہے جن میں ڈاکٹر نذیر احمد، سردار شاہوانی، اللّٰہ بخش کلیار، سردار عالم خان، علاؤ الدین، علامہ عماد علی امام علی قاضی، راجہ خالد خان، محمد یار خان لاشاری، وائیں صاحب، خان بہادر اکرم خان، اختر حمید خان، شعیب سلطان خان، پروفیسر محمد یونس، ڈاکٹر طارق صدیقی، اللّٰہ رکھا رحمان، رشید فاطمہ، جمی کارٹر بل کلنٹن اور اومابا کی ماں، نرملا دیش پانڈے، سری دھوان، ڈاکٹر عافیہ صدیقی، مایا وتی، اوپرا ونفرے، مارٹن لوتھر کنگ، طیب اردگان، ڈاکٹر مہاتیر محمد، احمدی نژاد، من موہن سنگھ، ایوو مورالیس وغیرہ شامل ہیں
101