25

شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری پھر جاری

ہمیں جو سزا دی جارہی ہے وہ ڈیجیٹل میڈیا کی وجہ سے نہیں بلکہ اس لیے ہے کہ ہم باطل کے خلاف حق کی جنگ لڑ رہے ہیں اور اپنے قائد کی رہائی کیلۓ لڑ رہے ہیں اس ساری لڑائی میں ڈیجیٹل میڈیا ہی ہماری آواز بن کے گونج رہا ہے اور قومی اور بین الاقوامی سطح پر ہمارے معاملات کو اجاگر کر رہا ہے- یہ ملک دوست اور تحریک انصاف کی طاقت ہیں-خان صاحب کا پئغام کہ ہمارےاحتجاج کا ہدف کوئی ادارہ نہین ہے یہ بھی ہم تک ہمارے سوشل میڈیا نے پہنچایا- یہ volunteers ہی ہیں جو خان کی محبت میں اس کی رہائی کی خاطر ہمارے ساتھ ہمہ وقت کوشاں ہیں- الیکشنز میں جب ہمارے سب لیڈرز روپوش ہونے پر مجبور ہوۓ تو یہی سوشل میڈیا volunteers تھے جنہوں نے ہمارے پیغام اور نشان قوم تک پہنچاۓ-بحیثیت انفارمیشن سیکرٹری اور خان کے ادنیٰ کارکن کی حیثیت سے میں دوستوں کو کہوں گا کہ سوشل میڈیا warriors کو ہماری طرف سے صرف پذیرائی ملنی چاہیے یہ ہم سے کچھ نہیں مانگتے -میں بھی اپنے آپ کو انکا حصہ سمجھتا ہوں اور ان کو اور ان کی خدمات اور وقت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں

گزشتہ روز خان صاحب نے مجھے بلایا اور آج میں نے ملاقات کے لئے جانا تھا مگر کل رات لیٹ جھنگ یہ وارنٹ گرفتاری موصول ہوۓ جس میں باقی دفعات کے ساتھ دہشت گردی کی دفعات بھی لگائی گئی ہیں ۔ یہ حسن ابدال میں درج کئے دو کیسز ہیں دہشت گردی گے -تو آج میں خان کی ملاقات سے محروم رہونگا اور ضمانت کروا کے اسی ہفتے ملوں گا

شیخ وقاص اکرم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں