وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سرگودھا سے جھنگ پہنچ گئے۔
وزیراعلیٰ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ میں پناہ گاہ کا سنگ بنیاد رکھا۔
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ میں 80لاکھ روپے کی لاگت سے پناہ گاہ تعمیر کی جائے گی۔
پنجاب کے تمام اضلاع میں پناہ گاہیں قائم کریں گے۔عثمان بزدار
وزیراعلیٰ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے مختلف شعبوں اوروارڈز کا دورہ کیا۔
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے مختلف وارڈز میں مریضوں کی عیادت اورلواحقین سے وزیراعلیٰ کی بات چیت۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ کے غلام نبی وارڈ کو 150بیڈ تک اپ گریڈ کرنے کا اعلان۔
ڈی ایچ کیو جھنگ کے بچہ وارڈ کو بھی اپ گریڈ کرنے کیلئے فنڈز فراہم کریں گے۔عثمان بزدار
وزیراعلیٰ نے مریضوں کے لواحقین اورتیمارداروں سے بات چیت کر کے سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔
وزیراعلیٰ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مریضوں کیلئے سہولتیں بہتر بنانے کی ہدایت۔
ہسپتالوں کے خود دورے کررہا ہوں،جھنگ کے ہسپتال کو ماڈل بنائیں گے۔عثمان بزدار
وزیراعلیٰ کا جھنگ میں دارالامان کا دورہ،مقیم خواتین سے بات چیت۔
وزیراعلیٰ نے دارالامان میں مقیم خواتین میں تحائف تقسیم کیے۔
وزیراعلیٰ کی طرف سے دارالامان جھنگ میں مقیم بچیوں کیلئے ایک لاکھ روپے عیدی کا اعلان۔
٭٭
89