140

واٹس ایپ : اینڈرائیڈ فون رکھنے والوں کیلئے تشویشناک خبر

واٹس ایپ ایک مفت پیغام رسانی اور ویڈیو کالنگ ایپ ہے جسے ہر اینڈرائیڈ فون کا صارف باآسانی استعمال کرسکتا ہے لیکن قلیل عرصے کے بعد یہ سہولت ان کو میسر نہیں ہوگی۔

پرانا اینڈرائیڈ موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کو فون بدلنے کا مشورہ دیا گیا۔ کمپنی نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ بہت جلد پرانے اینڈرائیڈ فونز پر واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں رہے گا۔

کیا آپ پرانے اینڈرائیڈ فون کو استعمال کررہے ہیں تو بہتر ہے کہ اپنا فون فوری طور پر بدل لیں، ورنہ بہت جلد واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ واٹس ایپ کی طرف سے مسلسل اپ ڈیٹس کئے جانے کا سلسلہ جاری رہتا ہے تاکہ صارفین کو بہترین سروسز فراہم کی جاسکیں جس کے لیے ایسے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں جو ایپل اور اینڈرائیڈ کے تازہ ترین آپریٹنگ سسٹمز سے مطابقت رکھتے ہوں۔

ابھی صارفین کو واٹس ایپ کو استعمال کرنے کے لیے اینڈرائیڈ 4.1 یا اس سے بعد کے آپریٹنگ سسٹم کی ضرورت ہوتی ہے۔

مگر آنے والے مہینوں میں اینڈرائیڈ 5.0 (لولی پوپ) یا اس کے بعد متعارف کرائے گئے آپریٹنگ سسٹمز پر ہی چلنے والے فونز پر ہی واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن ہوگا۔

یہ اینڈرائیڈ ورژن 2014 میں متعارف کرایا گیا تھا یعنی اب 9 سال پرانا ہے اور یقیناً بہت کم فونز میں اسے استعمال کیا جا رہا ہوگا۔

یہ پہلا اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم تھا جس میں میٹریل یو ڈیزائن متعارف کرایا گیا تھا جو اب بھی اینڈرائیڈ فونز کا خاص ڈیزائن ہے۔

آپریٹنگ سسٹم کے پرانے ورژن کے لیے سپورٹ ختم کرنے کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ مخصوص فیچرز پرانے سسٹم پر کام نہیں کرتے۔

واٹس ایپ کی جانب سے باضابطہ طور پر اینڈرائیڈ 5 پر کام کرنے والے فونز پر سپورٹ ختم کرنے کی تاریخ کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

کمپنی کے ایف اے کیو پیج کے مطابق 24 اکتوبر 2023 سے اینڈرائیڈ 5.0 یا اس کے بعد کے آپریٹنگ سسٹمز پر ہی واٹس ایپ استعمال ہو سکے گا۔

کمپنی کی جانب سے اس سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹم پر کام کرنے والے فونز پر نوٹیفکیشن بھیج کر واٹس ایپ سپورٹ ختم کرنے سے آگاہ کیا جائے گا۔

اس نوٹیفکیشن میں بتایا جائے گا کہ ایپ کو استعمال کرنے کے لیے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کو اپ ڈیٹ کریں۔

عموماً اینڈرائیڈ فونز میں آپریٹنگ سسٹم کو اپ ڈیٹ کرنے کا آپشن موجود نہیں ہوتا تو ایسے صارفین کو نئے فونز کو خریدنے کی ضرورت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں