ساون کی دو تاریخ ہے __ ساون اور بھادوں دو ماہ سانپوں کے ملاپ کے اور مستی کے ہوتے ہیں __ لہذا احتیاط کریں __ ساون اور بھادوں دونوں ماہ ہر رنگ و نسل کے سانپ ملاپ کرتے ہیں اور جب ناگ اور ناگن ملاپ کرتے ہیں تو پھر یہ اپنے ملاپ میں کسی کی مداخلت پسند نہیں کرتے ۔۔
سانپوں کے ملاپ کے اوقات نوٹ کیجئیے ۔۔۔سانپ عصر کے بعد سے لیکر پوری رات اور صبح طلوع آفتاب کے وقت تک ساتھ رہتے ہیں پھر محدود فاصلے پہ دور ہو جاتے ہیں پھر دوبارہ عصر کے وقت ملاپ کرتے ہیں __
دیہاتی ، پہاڑی ، جنگلی علاقہ جات کے لوگ ساون بھادوں میں یہ دو ماہ ساون بھادوں تک عصر کے بعد سے لیکر مکمل رات اور طلوع آفتاب تک نہایت احتیاط کریں ۔۔۔رات کو ہر صورت ٹارچ لیکر باہر نکلیں اور نظریں نیچے زمین پہ رکھیں __ بچوں کو رات کے وقت ہرگز ہرگز گھر سے باہر مت نکلنے دیں بلکہ گھر میں اگر پودے درخت یا گھاس وغیرہ ہے تو انکے پاس بھی مت جانے دیں ۔۔
رات کے وقت کھیتوں و فصلوں میں نہ جائیں اگر مجبورا” جانا پڑ جائے تو بہت زیادہ احتیاط کریں ،
سانپوں کی اکثریت پانی کے ندی نالوں کے پاس ہوتی ہے
کالے ناگ سانپ کی جوڑی بہتے پانی کے پاس ہوتی ہے ۔۔۔
اچھیا دھاری ناگ کی جوڑی ریگستانی علاقے میں ہوتی ہے ۔۔۔
کھپرا سانپ کی جوڑی ٹھنڈی جگہ جہاں پہ نمی ہو وہاں ہوتی ہے ۔۔
تیر سانپ کی جوڑی کسی بھی پھل دار درخت کے پاس ہوتی ہے ۔۔
دو موئی سانپ کی جوڑی اکثر پرانے کھنڈرات یا ویران کنوئیں کی جھاڑیوں میں ہوتی ہے ۔۔
اکثر سانپ رات کے وقت ڈستے ہیں جب انکی دم پہ پاوں رکھ دیا جائے تب __
کالا ناگ صرف اپنے دفاع میں ڈستا ہے ورنہ پہلے حملہ نہیں کرتا ۔۔۔
کھپرا سانپ نے اپنے مرشد گوگا پیر کو بھی ڈس لیا تھا لہذا یہ کھپرا بے مرشدا سانپ ہوتا ہے یہ قابل بھروسہ نہیں ہوتا اسے جب بھی موقع ملے یہ کاٹ لیتا ہے ۔۔۔
کھپرا سانپ اتنی جلدی اپنی جگہ نہیں بدلتا.
541