495

غیرقانونی لون ایپس : حکومت نے عوام کو خطرے سے آگاہ کردیا

شہریوں کی جانب سے شکایات اور خودکشی کے متعدد واقعات کے بعد ایس ای سی پی کا غیر قانونی لون ایپس کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔

اس حوالے سے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 120غیرقانونی لون ایپس کو ہٹایا جاچکا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق غیرقانونی ایپس کی نئی فہرست ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی ہے، ایف آئی اے، پی ٹی اے کے تعاون سے کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ ایپس آپریٹرز نے گوگل، ایپل پلے اسٹور کے بجائے متبادل چینلز بنالیے ہیں، ویب چینلز کے ذریعے دستیاب غیر قانونی لون ایپس صارفین کیلئے سنگین خطرہ ہے۔

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے خبردار کیا ہے کہ عوام صرف منظور شدہ لون ایپس ہی گوگل، ایپل کے پلےاسٹور سے ڈاؤن لوڈ کریں۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ غیرقانونی ایپس دھوکا دہی، ذاتی معلومات کا غلط استعمال، بلیک میلنگ، ہراساں کرسکتی ہیں، ویب سائٹ سے یا واٹس ایپ وغیرہ پر شیئرکی گئی غیر قانونی ایپس کو ڈاؤن لوڈ نہ کریں

قرضہ ایپس شہریوں کو کیسے دھمکایا جاتا ہے؟

عوام الناس کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ لائسنس یافتہ این بی ایف سیز اور منظور شده لون ایپس کے خلاف کسی بھی شکایت کی صورت مینایس ای سی پی کے کمپلنٹ پورٹل https://sdms.secp.gov.pk/sdmsadmn/ پر شکایات درج کرائیں۔ اس کے علاوہ غیر قانونی لون ایپس یا غیر قانونی سرمایہ کاری کی اسکیموں کی اطلاع بھی اس پورٹل پر دے سکتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں