161

آج سال کا انوکھاترین دن ہے

انتظار کی گھڑیاں ختم،( آج )سال کا انوکھاترین دن ہے،پاکستان بھرمیں آج(اتوار)21جون کو رواں سال کا طویل ترین دن ہوگا جبکہ 22 جون بروز پیر سے دن کا دورانیہ بتدریج کم اور راتیں طویل ہونا شروع ہوجائیں گی۔ماہرینِ فلکیات کے مطابق21 جون کو سال کا طویل ترین دن 14 گھنٹے تک روشن رہیگا۔ اس دوران موسم گرما کی شدت بھی بر قرار رہے گی جبکہ رات مختصر ترین ہوگی۔ یکم جولائی کے بعد دن کا دورانیہ بتدریج کم ہونا شروع ہو جاتا ہے اور 22 ستمبر کودن اور رات کا دورانیہ تقریبا برابر ہوتا ہے۔ اس کے بعد راتوں کے دورانیے میں اضافہ اور دن کا دورانیہ مختصر ہونا شروع ہو جاتا ہے جبکہ 22 دسمبر سال کا مختصر ترین دن اور رات طویل ترین ہوتی ہے

Capture

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں