90

آٹے کے 10کلو گرام وزنی 5 لاکھ 10ہزار تھیلے فروخت کرنے کا ٹارگٹ

SET

جھنگ(سید عدنان نور )وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے خصوصی رمضان پیکج کے تحت ضلع بھر میں ماہ صیام کے دوران آٹھ سستے رمضان بازاروں میں آٹے کے 10کلو گرام وزنی 5 لاکھ 10ہزار تھیلے فروخت کرنے کا ٹارگٹ دیاگیا ہے جبکہ ضلع بھر کی 56فئیر پرائس شاپس پر 20کلو گرام وزنی 7لاکھ 20ہزار تھیلے فروخت کئے جائیں گے ۔یہ بات ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادر چٹھہ نے رمضان پیکج کے تحت ضلع میں سستے آٹے کی تقسیم کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے بتائی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اور دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے ۔ڈی سی اونادر چٹھہ نے ہدایت کی کہ صارفین کی ضروریات کے پیش نظر سستے آٹے کی تقسیم کے کوٹہ میں مناسب ردو بدل کیا جائے تاکہ رش کے مقام پر کوئی صارف سستے آٹے کی خریداری سے محروم نہ رہے ۔انہوں نے کہا کہ سستے آٹے کی فروخت کا تمام ریکارڈ شفاف ہونا چاہیے اور نگران کمیٹیاں آٹے کی کوالٹی،وزن اور تعداد پر خصوصی نظر رکھیں۔اس موقع پر محکمہ خوراک کے افسران نے بتایاکہ ضلع میں قائم 8رمضان بازاروں کو روزانہ کی بنیاد پر آٹے کے17سوتھیلے فراہم کئے جا رہے ہیں جو 310روپے فی 10کلو گرام تھیلہ کے حساب سے فروخت ہو رہے ہیں اسی طرح ضلع بھرکی 56 فیئر پرائس شاپ پر آٹے کے20کلوگرام وزنی 12سوتھیلے فراہم کئے جارہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں