96

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا صوبے میں فوج طلب کرنے کا فیصلہ

بلوچستان حکومت کے بعد صوبہ پنجاب میں بھی کورونا سے نمٹنے کیلئے فوج کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا صوبے میں فوج طلب کرنے کا فیصلہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان حکومت کے بعد صوبہ پنجاب میں بھی کورونا سے نمٹنے کیلئے فوج کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فوج کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب پنجاب حکومت نے کورونا آرڈیننس 2020ء لانے کا فیصلہ کرلیا ہے، قانون بننے کے بعد حکومت کسی بھی شخص کو سرکاری ہسپتال منتقل کرسکے گی،پنجاب حکومت منگل کو اجلاس میں آرڈیننس کی منظوری دے گی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے کورونا آرڈیننس 2020ء لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ آرڈیننس کی منظوری کے بعد پنجاب حکومت کسی بھی کورونا وائرس کے مشتبہ شخص کو سرکاری ہسپتال منتقل کرسکے گی
اسی طرح اگر پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا تو آرڈیننس منظوری کے بعد لاک ڈاؤن کیلئے بھی اپنے اختیارات استعمال کرسکے گی۔ آرڈیننس کی منظوری گورنر پنجاب سے بھی لی جائے گی۔گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد آرڈیننس فوری نافذالعمل ہوگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اگلے دو روز کیلئے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی اپیل کردی، انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ایسی وباء ہے جس پر سماجی فاصلے رکھ کر ہی قابو پایا جاسکتا ہے۔ متحدہ علماء بورڈ پنجاب نے بھی شبِ معراج کے موقع پر لوگوں کو نفرادی عبادات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اجتماعات نہ کروانے کی ہدایت دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں